دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران نے کہا ہے کہ عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے راستے کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل کے قریب ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آمدورفت کے راستے کے نقشے کے بارے میں مفاہمت طے پائی ہے۔