دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے امریکا کو پہلے اسلام آباد معاہدے پر عمل کرنا ہو گا۔
ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کو بحری ناکہ بندی اور تیل کی پابندیاں بھی ختم کرنا ہوں گی، امریکا کو ایرانی منجمد اثاثے بھی بحال کرنا ہوں گے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کو تمام محاذوں پر دھمکیاں اور فوجی کارروائیاں بھی ختم کرنا ہوں گی، اندرونی اختلافات ملک کو کمزور اور دشمنوں کو ایران کے خلاف ترغیب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ایران میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایرانی عوام دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں قومی اتحاد برقرار رکھے۔