ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ

سی این این کے مطابق دستیاب شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بتدریج برتری حاصل کر رہا ہے جبکہ ایران کی آبی گزرگاہ پر گرفت کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحری جہازوں کی نقل و حرکت اور سیٹلائٹ ڈیٹا پر نظر رکھنے والے ادارے کپلر کے مطابق دو ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 80 فیصد سے زائد بحری جہاز عمانی راستے سے گزرے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقوام متحدہ سے منظور شدہ بحری راستہ ہے جس کی ایران سخت مخالفت کرتا ہے، ایران نے شمالی عمان سے گزرنے والے کئی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔

خطرے کے باوجود حالیہ دنوں میں زیادہ تر بحری جہازوں نے ایرانی مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکی بحری افواج کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے ساتھ اس راستے سے گزرنا شروع کر دیا، ایک ماہ قبل ایسی صورتحال نہیں تھی۔