معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس

معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے آبنائے ہرمز سے ایران کی اجارہ داری ختم کردی، ایران کیلئے آبی گزرگاہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا وقت ختم ہوگیا، آبنائے ہرمز سے توانائی کی ترسیل کا راستہ محفوظ بنانا ہوگا۔

وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کہتے ہیں اقتصادی دباؤ سے ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی پراکسی کارروائیاں محدود کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو بھی امریکی اقدامات کا سامنا ہوگا، چین سمیت تمام ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلا دیکھنا چاہتے ہیں، پیر کو ایران پر پابندیوں سے متعلق پریس کانفرنس کروں گا۔