خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر

خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کی جانب سے نئے سکیورٹی انتظامات اور معاشی تعاون کی تشکیل کے لیے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں کی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے اور اسرائیل کی خاطر اپنے اتحادی ممالک کے مفادات کو نظرانداز کیا، امریکی دباؤ کے باعث اتحادی ممالک نے اپنی بقا کو خطرے میں محسوس کیا۔

دوسری جانب ایرانی سپیکر کا کہنا تھا کہ خطے میں نیا سکیورٹی نظام اور معاشی تعاون علاقائی ممالک کی اپنی کوششوں سے تشکیل پانا چاہیے۔

محمد باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی اور معاشی تعاون کے لیے آزاد اور مقامی نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔