دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق پورے خطے پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے زمینی علاقوں پر بھی امریکا کا کنٹرول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے امریکی فوجی آپشنز محدود نہیں ہوئے، ایران کے خلاف امریکا کے فوجی آپشنز اب بھی موجود ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں مہنگائی ریکارڈ سطح پر ہے، ایران کے پاس پیسہ نہیں، بحریہ اور فضائیہ نہیں، جبکہ وہ اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھی تنخواہیں ادا نہیں کر رہا، ایران میں افراطِ زر 350 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اب ہم صرف یہ دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کو اس پورے خطے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جس میں آبنائے ہرمز کے ساتھ ساتھ اس سے متصل زمینی علاقے بھی شامل ہیں۔