دنیا
خلاصہ
- دبئی: (دنیا نیوز) امریکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا۔
اماراتی حکام کے مطابق ابوظہبی میں امریکی اور اماراتی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی، ٹاسک فورس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے، جبکہ فورس کا نام ٹیلون سائنپس رکھا گیا ہے۔
ٹاسک فورس آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور سائبر سکیورٹی پر کام کرے گی، اور اس کی توجہ انٹیلی جنس معاونت اور اہم تنصیبات کے تحفظ پر مرکوز ہوگی۔
اماراتی حکام کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سکیورٹی کی نگرانی بھی ٹاسک فورس کی ترجیح ہوگی، ٹاسک فورس جلد کام شروع کرے گی۔