دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی وزارت دفاع نے دفاعی سازوسامان اپ گریڈیشن میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ جوابی کارروائی سے دشمن کو باز رکھنے کی قوت کو بھی مستحکم کیا گیا، ہم جلد ہی سمندر میں دشمن کو تاریخی سبق سکھائیں گے۔
میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنے مخالفین کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے یا ابھرتے ہوئے خطرات کا فیصلہ کن، طاقتور، مؤثر اور تباہ کن جواب دیں گی۔
ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز بحیرہ عمان کا مشرقی علاقہ قوم کیلئے احد کے مقام کی طرح دفاعی حیثیت رکھتا ہے، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا داخلی راستہ مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے سے باہر کے مخالفین کی تمام نقل و حرکت پر 24 گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے، دشمن سب سے زیادہ ایرانی عوام اور ان کے درمیان موجود اتحاد ویکجہتی سے خوفزدہ ہیں۔