جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع

جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان رضا نیک کے مطابق جولائی 2025ء سے جولائی 2026ء کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی دفاعی تنصیبات کو محدود حملوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ان حملوں کے باوجود دفاعی صنعت کی سالانہ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔

رضا نیک نے کہا کہ جنگ کے دوران مقامی طور پر تیار کیے گئے دفاعی نظام استعمال کیے گئے جبکہ ان کی پیداوار بھی متاثر نہیں ہوئی، جس سے ایرانی دفاعی صنعت کی خود انحصاری میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جون 2025 میں 12 روزہ براہِ راست جنگ ہوئی تھی، جس کے دوران دونوں جانب سے شدید میزائل اور فضائی حملے کیے گئے۔

اسرائیل نے ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جبکہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے، جنگ کے اختتام اور جنگ بندی کے بعد بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مسلسل برقرار ہے۔