امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران

امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران

محمد اسلامی نے کہا کہ حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے کا واضح طریقۂ کار نہیں، امریکا اسرائیل ایرانی جوہری مراکز کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جاننا چاہتے ہیں، جنگی صورتحال کے باعث متاثرہ جوہری تنصیبات تاحال معائنے کیلئے محفوظ نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ زدہ جوہری مراکز ایرانی پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین کے تحت ہیں، آئی اے ای اے نے متاثرہ ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر حتمی مؤقف نہیں دیا۔

ایران کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں متاثرہ جوہری مراکز کا معائنہ ممکن نہیں، آئی اے ای اے کے پاس حملہ زدہ تنصیبات کے معائنے کا واضح ضابطہ نہیں۔