دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملوں نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں کہ ایران کو ایک ایٹمی طاقت ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور علی لاریجانی کے دور میں ایران کے ایٹمی طاقت ہونے کی یہ آوازیں معنی نہیں رکھتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ سے پہلے آبنائے ہرمز کھلی ہوئی تھی، لیکن اب ٹرانزٹ فیس کی بات ہو رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ ایران سے بات کرنا چاہتے ہیں مگر اب وہاں بات کیلئے کوئی بچا ہی نہیں۔