دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) برطانوی میری ٹائم ایجنسی یوکے ایم ٹی او نے کہا ہے کہ ہفتے کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک ٹینکر کو کسی نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او نے ایک ایڈوائزری نوٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ عمان کے علاقے ’خصب‘ سے 12 ناٹیکل میل شمال میں پیش آیا۔
ایجنسی نے مزید واضح کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان یا ماحولیاتی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔