دنیا
خلاصہ
- استنبول: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔
ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم انسانیت کے دشمن بن چکے ہیں، انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کی پالیسیوں کو روکنے کے لئے فوری اور ہنگامی کارروائی کرے۔
حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ عالمی نظام کو ’نیتن یاہو کے خطرے‘ کا مقابلہ کرنا ہوگا، خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنازع میں شامل فریقین اس تباہ کن جنگ کو جاری رکھنے کے لئے مخصوص طریقے اپنا رہے ہیں جن کا سدباب کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ فریقین ایک دوسرے کو مزید تباہ کریں کیونکہ یہ عمل بالآخر پورے خطے کو تباہی سے دوچار کر دے گا۔