بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری

بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری

بھارتی میڈیا کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث پانی ایئرپورٹ لابی میں بھی داخل ہوگیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر پانی میں اپنا سامان گھسیٹتے رہے جبکہ انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی رہی، بارش کے باعث دہلی میں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے باعث مسافروں کے لیے سفری ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

دہلی کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، بارش کے پانی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کردیا۔