ایران امریکا جنگ: یو اے ای نے متبادل تجارتی راستے بنانے شروع کردیے

ایران امریکا جنگ: یو اے ای نے متبادل تجارتی راستے بنانے شروع کردیے

یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ توانائی برآمدات اور تجارت کے لیے متبادل راستے تیار کرنا شروع کردیے ہیں، توانائی برآمدات اور معاشی سرگرمیوں کو جنگ کے باعث یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

انور قرقاش نے کہا کہ مشرقی ساحلی علاقوں میں بندرگاہوں کی گنجائش بڑھانے پر کام جاری ہے، پائپ لائنز، ریلوے اور متبادل تجارتی راستے بھی تعمیری مراحل میں ہیں، ایران کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایرانی حملوں کے خلاف اجتماعی ردعمل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو پڑوسی ممالک کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں، مشترکہ سمجھ بوجھ کو متحدہ اور مؤثر حکمت عملی میں تبدیل نہیں کیا جاسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے درپیش خطرے کا کئی برسوں سے ادراک تھا، خلیجی ممالک ایران کو مشترکہ ردعمل دینے میں ناکام رہے، متحدہ عرب امارات نے اگست میں ایران کے ساتھ مالی اور اقتصادی لین دین بھی معطل کردیا تھا۔