انڈونیشیا میں بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آ گیا، 102 مسافر بچا لیے گئے، 140 تاحال لاپتا

انڈونیشیا میں بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آ گیا، 102 مسافر بچا لیے گئے، 140 تاحال لاپتا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران جہاز سے حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا اور جہاز میں 243 افراد سوار تھے۔

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی، جہاز کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

لاپتا ہونے والی فیری سے ایک شخص ہلاک جبکہ 103 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تاہم ایک شخص دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا جبکہ باقی مسافروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔