سعودیہ نے باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے اسرائیل سے مدد طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

سعودیہ نے باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے اسرائیل سے مدد طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے اسرائیل اور دیگر خلیجی ممالک سے براہ راست جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے بالواسطہ رابطے کرکے معاونت طلب کی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق انصاراللہ کے خلاف حملوں میں امریکا کی جانب سے عدم شرکت کے فیصلے نے سعودی عرب کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب متعدد محاذوں سے حملوں کی زد میں ہے، جبکہ اس کے برآمدی راستے بھی بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے دعوے پر سعودی حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔