جرمن انتخابات: اے ایف ڈی سب سے آگے، وزیراعظم مرز نے نتیجہ تباہ کن قرار دیدیا

جرمن انتخابات: اے ایف ڈی سب سے آگے، وزیراعظم مرز نے نتیجہ تباہ کن قرار دیدیا

جرمنی میں ریاستی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی نے شمال مشرقی ریاست میکلن برگ فورپومرن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

یہ چانسلر فریڈرک مرز کی قدامت پسند جماعت کے لئے جنگ عظیم دوم کے بعد اب تک کا بدترین ریاستی انتخابی نتیجہ ہے، انتخابی نتائج کے بعد مرز نے اسے تباہ کن قرار دیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ چانسلر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق اے ایف ڈی کو 37 فیصد ووٹ ملے جبکہ مرکز کی بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی 35.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

مرز کی قدامت پسند جماعت کو صرف 5.5 فیصد ووٹ ملے اور وہ بمشکل ریاستی پارلیمان میں داخلے کی مطلوبہ حد عبور کر سکی، یہ نتیجہ ایک ماہ کے دوران ریاستی سطح پر اے ایف ڈی کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔