جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ

جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمن حکومت نے ایک من گھڑت جواز کی بنیاد پر بون میں روسی قونصل جنرل اور برلن میں روسی ہاؤس آف سائنس اینڈ کلچر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق یہ اقدام ان دوطرفہ تعلقات کی صلاحیت کو ختم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے، جسے روسی اور جرمن سیاست دانوں اور سفارت کاروں کی کئی نسلوں نے طویل عرصے میں تشکیل دیا تھا۔

روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ برلن نے دانستہ طور پر ایک کھلی اشتعال انگیزی کا راستہ اختیار کیا ہے، جس کا مقصد روس اور جرمنی کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کرنا ہے، جرمن حکام کے ان اقدامات کا روس کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔