دنیا
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) روسی سفیر البرٹ خوریف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین روس کے خلاف مکمل پیمانے کی ہائبرڈ جنگ کر رہا ہے اور یوکرین کے مغربی سرپرست بھی اس میں ملوث ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران روسی سفیر نے کہا کہ کیف حکومت نے روسی شہریوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے دہشت گردانہ حکمت عملی اپنائی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2022 سے 2025 کے دوران یوکرین کو فراہم کی جانے والی مغربی فوجی امداد 160 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ یوکرین کی فوجی اور مالی معاونت کرنے والے ممالک کی تعداد 54 ہے۔
روسی سفیر نے کہا کہ مغربی پابندیاں روسی معیشت کو تباہ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ان کے بقول روس مخالف پابندیوں کے نتیجے میں یورپی یونین کو ایک سے 1.6 ٹریلین یورو تک نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک بین الاقوامی بحری قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
روسی سفیر نے کہا کہ روس یوکرینی بحران کے سیاسی اور سفارتی حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہے۔