روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان

روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان

روسی وزارت دفاع کے مطابق 23 ستمبر کی رات 8 بجے سے 24 ستمبر کی صبح 8 بجے تک فضائی دفاعی نظام نے روس کے مختلف علاقوں پر پرواز کرنے والے 40 یوکرینی فکسڈ ونگ ڈرونز کو تباہ اور ناکارہ بنایا۔

وزارت دفاع کے مطابق ڈرونز کو بریانسک، بیلگورود، کرسک، تویر، روستوف اور کراسنودار ریجنز کے علاوہ کریمیا کے اوپر تباہ کیا گیا۔

روستوف ریجن کے گورنر یوری سلیوسار کے مطابق تباہ کیے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک آئل ڈپو کی انتظامی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم وہاں نہ آگ لگی اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ متعلقہ اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر کام کر رہی ہیں۔

دوسری جانب کراسنودار ریجن میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک صنعتی تنصیب میں آگ لگ گئی۔ مقامی آپریشنل ہیڈکوارٹر کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ بجھانے کے لیے روسی وزارت ہنگامی حالات سمیت مختلف اداروں کے 50 اہلکار اور 15 گاڑیاں و دیگر آلات موقع پر تعینات کیے گئے۔ حکام کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں بھی لیا، مظاہرین میں فلسطینی، یہودی اور دیگر کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔