دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھڑپ میں دونوں پائلٹس زخمی ہوئے، تبوک میں کپتان اور معاون پائلٹ کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
صحت بہتر ہونے پر دونوں پائلٹس کو آج صبح ابو ظہبی روانہ کیا گیا، اماراتی حکام کا کہنا ہے حملہ کرنے والے پائلٹ اور کپتان سے مزید تفتیش ہوگی۔