دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور یمن کی مسلح افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منصوبے کے تحت باب المندب کے ارد گرد کے علاقے پر محدود حملے، البیضا، مارب، تعز اور الجوف کے صوبوں میں متعدد محاذوں پر بڑے حملے کیے جائیں گے۔
سعودی عرب کی نگرانی میں ایک لاکھ سے زائد یمنی فوجی زمین پر پیش قدمی کریں گے جبکہ سعودی فضائیہ حملے کرے گی، یہ کارروائی آنے والے چند ہفتوں میں شروع ہو سکتی ہے۔
اس کارروائی کا مقصد باب المندب آبنائے اور بحیرہ احمر کے اہم شپنگ روٹ کو حوثیوں سے واپس لینا ہے، امریکا پہلے ہی یمن میں سعودی کارروائیوں کیلئے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ خطے کے بعض ممالک اور یورپی ممالک سعودی عرب کو زیادہ تر دفاعی نوعیت کی فوجی امداد دے رہے ہیں، تاہم سعودی اتحادیوں کی اس کارروائی میں براہ راست کردار ادا کرنے کی توقع نہیں ہے۔