دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیر لائنز نے عراق کے شہر نجف کے لئے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔
امریکا کی جانب سے عراق کو دی گئی خصوصی چھوٹ کے بعد پابندیوں کا شکار ایرانی فضائی کمپنیوں کو نجف شہر تک پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔
پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز ایران کی کیسپین ایئرلائنز نے آپریٹ کی جو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 15 منٹ پر نجف ائیرپورٹ پر اتری۔
عراقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس کا امریکا کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ’’ماہان ایئر‘‘ کے علاوہ دیگر تمام ایرانی ایئرلائنز کو نجف کے لئے روزانہ 40 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔