ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی

ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی

پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر توجہ چاہتا ہے اور امریکا کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کا خاتمہ لازمی ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں بعض نکات ایران کے پیش نظر ہیں، جبکہ زیرِ غور کچھ اضافی نکات بھی امریکا تک پہنچائے جائیں گے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل میں اپنے مؤقف اور ترجیحات کو واضح طور پر سامنے رکھ رہا ہے، جن میں آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات اور پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔