دنیا
خلاصہ
- غزہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہری اسرائیلی فوجی چیک پوسٹ پر دوران حراست دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق 45 سالہ رأفت خیری ابو خلیل کو طولکرم کے مشرق میں واقع عناب چیک پوسٹ پر روکا گیا تھا، جہاں ان کی طبیعت بگڑ گئی، ان کی میت کو طولکرم کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق ابو خلیل اریحا میں فلسطینی ملٹری ٹریننگ اتھارٹی میں کپتان کے عہدے پر تعینات تھے، ان کی موت ایسے وقت میں ہوئی جب مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر بڑھتی پابندیوں پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیزے کے مطابق چیک پوسٹوں، دروازوں اور سڑکوں پر رکاوٹوں کا بڑھتا نظام فلسطینیوں کی ملازمت، علاج، تعلیم اور خاندانی زندگی تک رسائی متاثر کر رہا ہے۔