دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران امریکا پر قطعی اعتماد نہیں کرسکتا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران بھی امریکا ایران پر حملے کرتا ہے، جب بھی مذاکرات کی میز پر آتے ہیں جنگ کا سامنا ہوتا ہے، ایسے دشمن سے مذاکرات مکمل طور پر بے معنی ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا نے ایران پر تین بار حملہ کیا، امریکا مذاکرات نہیں، ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔