خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت مسلسل ریکارڈ کم سطح پر برقرار ہے، ہسپانوی ووٹرز میں ان کی کارکردگی اور ریپبلکن پارٹی کے لئے حمایت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
رائٹرز اور اپسوس کے تازہ سروے میں صرف 32 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کی منظوری دی جو ستمبر کے سروے کے برابر اور ان کے سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح ہے۔
ہسپانوی امریکیوں میں ٹرمپ کی حمایت مزید کم رہی جہاں صرف 24 فیصد نے ان کی کارکردگی کو سراہا، یہ ان کی دونوں صدارتی مدتوں کے دوران ہسپانوی ووٹرز میں حمایت کی کم ترین شرح ہے۔
نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں صرف 26 فیصد ہسپانوی رجسٹرڈ ووٹرز ریپبلکن امیدواروں کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ 52 فیصد ڈیموکریٹس کی حمایت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ہسپانوی ووٹرز میں ڈیموکریٹس کو ملنے والی سب سے بڑی برتری ہے۔
2024ء کے صدارتی انتخابات میں ہسپانوی ووٹرز نے ٹرمپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم حالیہ مہینوں میں مہنگائی اور ایران کے خلاف جنگ سمیت دیگر عوامل کے باعث ان کی حمایت میں کمی آئی ہے۔