قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے واقعے میں بعض افراد کے زخمی یا ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکر قطر کے ساحل سے تقریباً 51 ناٹیکل میل دور حملے کا نشانہ بنا۔

واقعے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آسکی، متاثرہ آئل ٹینکر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ حملے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔