حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

محکمے نے ایکس پر جاری بیان میں کہا حوثی ماضی میں سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں کر چکے ہیں جن میں شہری ایئرپورٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

موجودہ فوجی تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اس لئے سعودی عرب میں موجود امریکی شہریوں کو صورتحال پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے، سکیورٹی صورتحال کے باعث پروازیں منسوخ ہو سکتی ہیں، فضائی حدود بند کی جا سکتی ہے اور سفر میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔

امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر سے قبل اپنی پرواز کی روانگی کی صورتحال ایئر لائن اور متعلقہ ایئرپورٹ سے براہ راست معلوم کریں۔