خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ نے عالمی تیل کی ترسیل کو شدید متاثر کر دیا۔
آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی عالمی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں، برطانوی بحری سکیورٹی ادارے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آبنائے ہرمز اور قریبی علاقوں میں جہازوں پر 12 حملے رپورٹ ہوئے، رواں ہفتے دو مال بردار جہاز بھی حملوں کے بعد ڈوب گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ امریکی بحریہ کی معاونت سے بعض ٹینکروں کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری ہے۔
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کے خدشات نے باب المندب کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے، اس بحران سے ایشیائی ممالک متاثر ہو رہے ہیں جو سعودی تیل کے بڑے خریدار ہیں۔
چین سمیت بعض ممالک نے تیل کی کھپت اور درآمدات کم کر دی ہیں، جبکہ مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک متبادل برآمدی راستوں پر غور کر رہے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگ طویل ہونے کی صورت میں عالمی تیل کی رسد مزید متاثر اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔