ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان

ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ مجوزہ ادارہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی نگرانی کے لیے قائم کئے گئے ادارے کی طرز پر کام کرے گا۔

باقر قالیباف نے خطے کی حکومتوں، مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ ایسے مصنوعی ذہانت یا ڈیٹا اداروں کو وسائل فراہم نہ کریں جو حملوں یا بچوں کے قتل میں معاونت کرتے ہیں۔

ایرانی حکام اس سے قبل بھی خبردار کر چکے ہیں کہ امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی ختم کرانے اور حملوں کا مستقل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے ایران اپنے اقدامات میں توسیع کر سکتا ہے۔

ایرانی سپیکر نے خبردار کیا امریکا اور اس سے وابستہ انٹرنیٹ و ڈیٹا کمپنیوں کی معاونت کرنے والے علاقائی ممالک کو سخت ایرانی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کمپنیوں کو مالی وسائل، حصص، زمین یا توانائی فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔