ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف

ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی اور نہ ہی امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے جھکے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا، دھمکیاں دینا بند نہیں کرتا اور اپنے توڑے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتا، اس وقت تک امریکی دعوؤں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔