سری لنکا میں خراب موسم کے باعث تمام سکول بند رکھنے کا اعلان

سری لنکا میں خراب موسم کے باعث تمام سکول بند رکھنے کا اعلان

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور سکول کے عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

وزارت کے مطابق جنرل سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (او لیول) کے امتحانات میں آرٹس کے مضامین کے عملی امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ چند روز سے شدید بارشیں جاری ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان ’’ارناب‘‘ بھی بالواسطہ طور پر ملک کے موسم کو متاثر کر رہا ہے۔