علاقائی
خلاصہ
- ہنزہ: (دنیا نیوز) گلگت کے شمال میں واقع وادی ہنزہ کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں موسم سرد ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تازہ برفباری کے بعد ہنزہ کے بلند و بالا پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں، جبکہ وادی کے قدرتی مناظر مزید دلکش ہو گئے ہیں، پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھنے سے وادی کے حسن میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب سیاحوں کا کہنا تھا کہ بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، جبکہ قدرتی حسن سے مالامال وادی ہنزہ کے خوبصورت مناظر سیاحوں اور مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
مزید برآں تازہ برفباری نے ہنزہ کے قدرتی حسن کو ایک نیا روپ دے دیا ہے، جس سے وادی کے دلکش مناظر مزید حسین دکھائی دینے لگے ہیں۔