کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک

کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی انسانی حقوق کی تنظیم کارپادس نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مبینہ بھتہ خوری کے مطالبات سے منسلک ہو سکتا ہے، تاہم حملے کے حالات اور محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق تنظیموں اور مقامی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیوز میں جائے وقوعہ پر پانچ افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور شخص ہلاک ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارپادس کے مطابق حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق اور تشدد میں ملوث افراد کی شناخت کی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ہوئیلا ہی کی میونسپلٹی الگسیراس میں اسی نوعیت کے ایک اور واقعے کے ایک روز بعد پیش آیا، جس میں دو مردوں اور ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کولمبیا کے محتسب کے دفتر نے علاقے میں متعدد جرائم پیشہ گروہوں کی موجودگی اور تحلیل شدہ مسلح تنظیم انقلابی مسلح افواجِ کولمبیا (فارک) کے منحرف دھڑوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے پہلے ہی انتباہ جاری کر رکھا ہے۔