شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران پھر ڈٹ گیا

شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران پھر ڈٹ گیا

ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف مصطفیٰ ایزدی نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی قوم جنگ کے فن سے خوب واقف ہے۔

ڈپٹی چیف مصطفیٰ ایزدی نے کہا کہ مسلح افواج ایران کی خودمختاری کا مضبوطی سے دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے میزائلوں، فضائی دفاعی نظام اور ڈرون کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے۔