امریکی پیغامات سے ثابت ہوا حالیہ جنگ میں واشنگٹن نے ایرانی فتح تسلیم کر لی: محمد رضا عارف

امریکی پیغامات سے ثابت ہوا حالیہ جنگ میں واشنگٹن نے ایرانی فتح تسلیم کر لی: محمد رضا عارف

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق محمد رضا عارف نے کہا ایران کے مخالفین گزشتہ دو جنگوں میں اپنے کسی بھی بنیادی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اب بھی مختلف حربے استعمال کر رہا ہے اور اپنے اہداف کے ساتھ ساتھ ملکی رائے عامہ کے تحفظات کو بھی مدنظر رکھے ہوئے ہے، تاہم ثالثوں کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات ایران کی کامیابی کو قبول کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران نے حالیہ بحران میں اپنے مؤقف اور مفادات کا کامیابی سے دفاع کیا جبکہ مخالف فریق اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔