امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا: ٹرمپ

امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا: ٹرمپ

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو امریکی امداد کی ضرورت ہوتی تو وہ اسے جاری رکھنے کی سفارش کرتے، تاہم اسرائیل کو مالی امداد ختم کرنے کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اب دنیا کا مقبول ترین ملک بن چکا ہے، ماضی میں امریکا مذاق کا نشانہ بنتا تھا لیکن اب دنیا بھر میں اس کا احترام کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے ووٹرز کے نام پیغام میں کہا کہ ہمارا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہے، ملک کی عظمت اور کامیابی برقرار رکھنے کے لیے ریپبلکنز کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے امریکی ووٹرز پر زور دیا کہ امریکا کی عظمت برقرار رکھنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔