امریکی مڈٹرم انتخابات میں 11 مسلم امیدواروں کی بھی قسمت آزمائی

امریکی مڈٹرم انتخابات میں 11 مسلم امیدواروں کی بھی قسمت آزمائی

امریکا کی 8 ریاستوں سے ایوان نمائندگان کی دوڑ میں 7 ڈیموکریٹ، 1 ریپبلکن اور 2 آزاد مسلم امیدوار میدان میں ہے، ایوان نمائندگان کیلئے انڈیانا سے آندرے کارسن، منی سوٹا سے الہان عمر انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

مشی گن سے رشیدہ طلیب ایوان نمائندگان میں نشست کی امیدوار ہیں، کیلیفورنیا سے عائشہ وہاب اور لطیفہ سائمن بھی ڈیموکریٹک امیدوار ہیں، ورجینیا سے احسن مجیب ملک اور الہہ احرار آزاد امیدواروں کے طور پر انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹ رہنما عبدالسید سینیٹ کیلئے امیدوار، نشست جیت کر پہلے مسلمان سینیٹر بن سکتے ہیں۔