امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ضمیر کی آواز سنی اور واضح طور پر جنگ کو مسترد کر دیا ہے، ہم بھی امریکی عوام کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکی حکومت بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کیلئے کام کرے گی تو اسے شکست ہوگی۔

دوسری جانب امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو ریپبلکنز پر برتری حاصل ہے، جبکہ سینیٹ کے نتائج میں بھی ڈیموکریٹس کی کامیابی رپورٹ کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ انتخابات میں ریپبلکنز کی ناکامی کی ایک وجہ بنی، انہوں نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کے نزدیک ناقابلِ قبول اقدامات کو صدارتی ویٹو کے ذریعے روکیں گے۔