دنیا
خلاصہ
- برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امدادی تنظیموں کو غزہ تک فوری اور بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرے تاکہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کی جا سکے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل انسانی امداد اور ابتدائی بحالی کیلئے درکار سامان کی مسلسل اور وسیع پیمانے پر ترسیل کی اجازت دے اور غزہ کی تمام سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث غزہ میں 70 ہزار خیمے زیر آب آ گئے ہیں، ان خیموں میں تقریباً 20 لاکھ آبادی کا ایک بڑا حصہ رہائش پذیر ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کو پینے کے صاف پانی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی شدید ضرورت ہے۔
امدادی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر متاثرین تک فوری امداد نہ پہنچائی گئی تو علاقے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔