مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست

گیلپ سروے میں سعودی عرب رات کے وقت تنہا پیدل چلنے کے لئے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا، سعودی عرب میں 96 فیصد بالغ افراد نے خود کو محفوظ قرار دیا، سعودی عرب میں تحفظ کا احساس 2025ء کے 95 فیصد سے بڑھ کر 96 فیصد ہوگیا۔

بحرین میں 93 فیصد شہریوں نے خود کو محفوظ قرار دیا، متحدہ عرب امارات 96 فیصد سکور کے ساتھ سنگاپور کے ہم پلہ قرار دیا گیا، دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک میں چار خلیجی ریاستیں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور بحرین ٹاپ 10 میں شامل ہیں، گیلپ لاء اینڈ آرڈر انڈیکس میں متحدہ عرب امارات 95 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں ہے۔

بحرین 93 جبکہ کویت اور سعودی عرب 92 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔