سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی

سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حوثی ملیشیا کے حملے میں عمارت کی متعدد منزلوں کو نقصان پہنچا ہے، جہاں سعودی نیشنل کیپیٹل فنڈ بھی قائم ہے۔

اس سے چند گھنٹے قبل سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ ریاض میں ہونے والا نقصان ایک میزائل کے ملبے کے گرنے سے ہوا، جبکہ عینی شاہدین نے بھی ٹاور کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع دی تھی۔

دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ نے ریاض کے شاہ عبداللہ کمرشل زون کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب پر مسلسل حملوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے، کویت نے بھی اس حملے کو سعودی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البداوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی برادری کو حوثیوں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔