امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا

امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا

امریکی حکام نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ امریکی ایف 16 طیارے کو نقصان پہنچایا گیا ہے، اور کہا ہے کہ خطے میں کسی امریکی جنگی طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

یو ایس حکام نے امریکی جنگی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اس سے قبل امریکی ایف 16 طیارے کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔