لاہور حملہ : ملزموں کے خاکے جاری

لاہور حملہ : ملزموں کے خاکے جاری
سري لنکا کي ٹيم پر حملے کے بعد لاہور ميں سو سے زيادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرليا گيا ہے، پوليس نے چار ملزموں کے خاکے جاري کر ديئے ہيں ۔ لاہور ميں مختلف علاقوں ميں واقع ہوٹلوں سے کئي مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تحقيقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا گيا۔ پوليس نے جن چار ملزموں کے خاکے جاري کئے ہيں، ان کي عمريں بيس سے پچيس سال کے درميان ہیں۔انوسٹی گیشن پولیس نے یہ خاکے وقوعہ کے بعد گرفتار کیے گئے رکشہ اور کار ڈرئیوروں کی مدد سے تیار کئے ہيں۔ ڈرائیوروں کے مطابق رکشہ چھیننے والے ایک دہشت گرد کا چہرہ بیضوی تھا ،دوسرے کا چہرہ لمبوترا ، بال سیاہ اور کلین شیو ہے،تیسرے دہشت گرد کے بال بھورے،ماتھا چوڑا اور ہلکی داڑھی ہے جبکہ کار چھيننے بوالے چوتھے دہشتگرد کا چہرہ بھی لمبا اور ہلکی داڑھی ہے۔ دوسري طرف سکيورٹي اداروں نے دہشت گردوں کے زير استعمال موبائل سم کے حوالے سے رحيم يارخان ميں دو افراد دلاوراور شہزاد بابر کو گرفتار کر کے تفتيش شروع کردي ہے۔ انٹيلي جنس اداروں کي ابتدائي رپورٹ کے مطابق حملے ميں تامل ٹائيگرز اور را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہيں، دہشت گردوں کے پاس روسي ساخت کا اسلحہ تھا ۔ادھر کراچي ريلوے پوليس نے لاہور سے آنے والي تيزگام ايکسپريس سے ايک برقعہ پوش نوجوان کو بھي گرفتار کيا ہے۔