'رواں مالی سال برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا'

Last Updated On 28 March,2018 04:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا 23 ارب ڈالرز کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ چین کی آسیان ممالک کی جانب توجہ بڑھنے سے پاک چین کے ساتھ ایف ٹی اے مطلوبہ فوائد حاصل نہیں ہوسکے۔

کراچی میں منعقد ٹیکسٹائل ایکسپو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا کہ چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات میں انڈرانوائسنگ پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی وضع کررہے ہیں۔ مارکیٹ ایکسسز، پیداواری لاگت اور زرمبادلہ کے شرح مبادلہ کے مسائل ٹیکسٹائل برآمدات میں مطلوبہ اضافے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

یونس ڈھاگا کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی پر کام کر رہے ہیں، جو بہت جلد پیش کی جائے گی۔ رواں مالی سال کے 8ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 13فی صد کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے مطلوبہ فوائد حاصل نہیں ہوسکے۔
 

Advertisement