یکم اپریل سے کراچی میں دودھ 94 روپے لٹر فروخت ہوگا

Last Updated On 28 March,2018 04:33 pm

رواں ماہ کیلئے دودھ کی قیمت 85 روپے فی لٹر برقرار رکھنے کا حکم ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے کیا جائے گا

کراچی (دنیا نیوز) یکم اپریل سے کراچی کے عوام کو دودھ 85 نہیں بلکہ 94 روپے لٹر کے حساب سے ملے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔ سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا اور عدالت نے کمشنر کراچی کو دودھ کی نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

عدالت کے حکم کے مطابق انتظامیہ رواں ماہ دودھ کی فروخت عوام کے لیے 85 روپے لٹر یقینی بنائے اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2018 سے کیا جائے۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن کے بعد 100 اور 105 روپے لٹر دودھ بیچنے والوں کو ایسی ڈوز دینگے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
 

Advertisement