مئی میں گوشت کی برآمدات میں 36.8 فیصد کمی

Last Updated On 10 July,2018 04:44 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 36.8 فیصد کی کمی، مئی 2018 کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 18.9 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔

مئی 2018 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 36.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اتوار کو ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات کا حجم 18.9 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اپریل 2018 کے دوران برآمدات کا حجم 30 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح اپریل 2018 کے مقابلہ میں مئی 2018 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 11.1 ملین ڈالر یعنی 36.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement