کراچی: (دنیا نیوز) انتخابات میں کپتان کی جیت کو اسٹاک مارکیٹ کے سرمایاکاروں نے بھی سراہا، انڈیکس 749 پوائنٹس اوپر چلا گیا اور ڈالر کے مقابلے روپیہ بھی مستحکم ہوا۔
انتخابات کے بعد غیر یقینی صورتحال کے خاتمے سے انویسٹرز کا اعتماد بحال ہوا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 749 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی بننے والی نئی حکومت معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار نظر آتی ہیں۔ انویسٹرز کا کہنا ہے اگر نئی حکومت وعدے کے مطابق طرز حکمرانی بہتر کرنے کے اقدامات لے گی تو سرمایاکاری کو فروغ ملے گا۔ دوسری جانب آج روپے کے سامنے ڈالر بھی کچھ ہلکا پڑا، عوام کے لیے امریکی کرنسی 1 روپے 10 پیسے سستی ہو کر 128 روپے 90 پیسے کی ہوگئی۔